حریم شاہ Hareem Shah نے مفتی قوی کی میک اپ کرواتے ویڈیو بھی شیئر کردی

January 22, 2021

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی میک اپ کرواتے ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی حالیہ ویڈیو میں مفتی قوی کو خاتون سے میک کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں حریم شاہ خود بھی نظر آرہی ہیں اور وہی ویڈیو بھی بنا رہی ہیں۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مقبول میم ڈائیلاگ (مارو مجھے مارو) کا استعمال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے حریم شاہ مفتی قوی کی ویڈیوز شیئر کررہی ہیں، تھپڑ مارنے والی ویڈیو نے تو تہلکہ مچا دیا تھا تاہم اس کے بعد سے ہی حریم شاہ مفتی قوی کی ویڈیوز جاری کررہی ہیں۔