حرا مانی نے خود کو سندر حسینہ قرار دے دیا

January 22, 2021

پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا منانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے خود ہی اپنی تعریف بھی کی ہے۔

جیو ڈرامہ سیریل ’میرا خدا جانے‘ کی چلبلی سی اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور اپنی نئی نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

حرامانی کے مداحوں کی جانب سے بھی اُن کی ہر آنے والی پوسٹ پر محبت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں حرا مانی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ نہایت سادہ اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔


حرا مانی نے اپنی تصویر کی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’سندر سندر وہ حسینہ بڑی،‘ جبکہ اُن کے مداح بھی اُن کی اس تصویر پر صدقے واری جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حرا مانی نے اپنے مداحوں کے ساتھ دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’ انہوں نے 10 تصاویر لی تھیں جس میں سے بس یہی دو اچھی آئی ہیں ۔‘