نئے آئی جی پولیس کی فلائٹ منسوخ

January 23, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پرواز کی منسوخی کے باعث نئے آئی جی پولیس کوئٹہ نہ پہنچ سکے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں گزشتہ روز گرد آلود ہوائوں کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں جس کی وجہ سے نئے آئی جی محمد طاہر رائے لاہور سے کوئٹہ نہ پہنچ سکے ۔ آئی جی آج کوئٹہ پہنچ کر عہدہ سنبھال لیں گے۔