بابر، سرفراز نے گروپ بنالیا، کیچ پکڑنے کا دلچسپ مقابلہ ہوا

January 23, 2021

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ٹریننگ سیشن میں مصروف ہیں ، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیموں میں کیچ پکڑنے کا مقابلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق ٹریننگ کیلئے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ، ایک گروپ کی سربراہی سرفراز اور دوسرے کی بابر اعظم نے کی۔

کھلاڑیوں کے دونوں گروپس کے درمیان اونچے کیچ پکڑنے کا دلچسپ مقابلہ ہوا، دونوں گروپس ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کےلیے خوب ایکٹو نظر آئے۔

اس سے قبل پاکستان جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیموں کو آج صبح سخت حفاطتی حصار میں نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔

پاکستان کے دورے پر آنے والے جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی بار آج نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کررہی ہے، نیشنل اسٹیڈیم میںٕ پچ کی تیاری مکمل کرلی گئی ، جبکہ اسٹیڈیم بھی منگل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لئےتیار ہے ۔