میری کہانی ہمارے نوجوانوں کیلئے ہے :بابر اعظم

January 23, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی بال پِکر سے لے کر کپتان بننے تک کی کہانی کو نوجوانوں کے نام کیا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ آپ کے خواب آپ کو ہمیشہ بیدار رکھیں اور اس پر کام کرنے کا حوصلہ دیں۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ’آپ خود کیلئے خود کافی ہیں، خود پر بھروسہ رکھیں۔‘

خیال رہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم کے کیرئیر کے نشیب و فراز پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بابر اعظم نے بتایا کہ کرکٹ اسٹار کو دیکھنے کیلئے باؤنڈری لائن پر بال پکر بنا تھا، بال پکر سے ٹیم کی قیادت تک کا سفر آسان نہیں تھا۔


بابر اعظم نے ماضی کے دن یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی افریقا نے 2007ء میں لاہورمیں ٹیسٹ میچ کھیلا تو میں نے باونڈری لائن پر بال پکڑا تھا اور آج اسی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہا ہوں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ 2007 ء میں انضمام الحق کا ڈریسنگ روم میں غصے سے بیٹ مارنے کا لمحہ آج بھی یاد ہے، اس وقت میرے لیے پاکستان کی نمائندگی کرنا خواب تھا۔

بابراعظم نے بتایا کہ وہ جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلئیرز کے فین ہیں۔