گوادر پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی

January 24, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)گوادر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کو خفیہ اطلاع پر گوادر کے علاقے کلانچ میں اونٹوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 اونٹوں پر لدی لاکھوں روپے مالیت کی چرس ، ہیروئن ، کرسٹل ، شیشہ برآمد کرکے تحویل میں لے لیا پولیس کے مطابق منشیات کلانچ سے گوادر منتقل کی جارہی تھیں جہاں سے انہیں اندرون ملک اسمگل کیا جانا تھا مزید کارروائی پولیس حکام کر رہے ہیں۔