کراچی، فائرنگ کر کے قتل کی جانے والی مسکان شیخ کی آخری ٹک ٹاک ویڈیو

February 03, 2021


کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی ٹک ٹاک اسٹار مسکان شیخ کی موت پر ٹک ٹاک پر ان کے چاہنے والے افسردہ ہیں۔

مسکان شیخ کے ٹک ٹاک پر 5 لاکھ 75 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، ان کی عامر خان نامی صارف کے ساتھ بنائی گئی آخری ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر زیرگردش ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عامر بھی مسکان کے ساتھ قتل ہونے والے دیگر افراد میں شامل ہیں۔

مسکان شیخ ٹک ٹاک پر ’muskansheikh015‘ کے نام سے اپنا اکاؤنٹ چلاتی تھیں جس میں گانوں پر لپ سنکنگ سمیت عام زندگی کے چٹکلے شامل ہوتے تھے۔

مسکان اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف 9 لوگوں کو فالو کرتی رہیں جبکہ ان کی ویڈیوز پر لائیکس کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

مسکان شیخ کی آخری ویڈیو پر 24 ہزار سے زائد لائیکس، 13 سو سے زائد کمنٹس جبکہ 15 سو سے زائد بار شیئر کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب مسکان کے قتل پر پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے فائرنگ کے دونوں واقعات میں قتل کے محرکات غیرت کے نام پر قتل اور دشمنی ہوسکتی ہے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق مسکان شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں تھی ، شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی، مسکان لانڈھی کی رہائشی تھی ،والدین نے اسے عاق کردیا تھا۔