• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک اسٹار دانیال تین دوستوں کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق

ٹک ٹاک اسٹار دانیال تین دوستوں کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق


معروف ٹک ٹاک اسٹار دانیال تین دوستوں کے ساتھ تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ دانیال خان پنجاب گروپ آف کالجز کا طلب علم تھا۔


ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد لوگ ٹک ٹاک پر دانیال اور اس کے گروپ کو اکاؤنٹ کو فالو کر رہے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے دانیال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر 5 دن قبل اپلوڈ کی تھی۔


دانیال کے قریبی دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئیں باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ دانیال ہائی وے پر 120 کی رفتار سے گاڑی چلارہا تھا۔

اوور ٹیک کے دوران دانیال کے دوست دانی خان جو گاڑی چلا رہے تھےاُن سے   گاڑی نہ سنبھل سکی اور ایک بڑے حادثے کا شکار ہوگئے۔

دانیال کے ایک دوست میر بالاج کے مطابق دانیال کے ساتھ اُن کے تین دوست بھی تھے جو اس ناخوشگوار حادثے کا شکار ہوگئے۔

دانیال کے ساتھ جاں بحق ہونے والے دوستوں کا نام عدن، اسامہ اور دانی تھا۔ انہوں نے اپنے دوستوں سے دانیال کے ساتھ جاں بحق ہونے والے ساتھیوں کے لیے بھی دعا کی درخواست کی۔


جاں بحق ہونے والے اسامہ کا پورا نام راجہ محمد اسامہ عباس تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 4 روز قبل کی۔

دانیال کے دوستوں کی جانب سے اپنے دوست کے لیے پوسٹس شیئر کی جارہی ہیں۔

وجیہ، صہیب اور نومی دانیال کے قریبی دوستوں میں شامل تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کے قریبی دوست اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ساتھ لی گئی سیلفیز اپلوڈ کر رہے ہیں۔

دانیال کے ایک دوست وجیہ نے اپنے دوست کی ایک پرانی اسٹوری اپلوڈ کی جس میں دانیال نے وجیہ، صہیب، نومی اور عائش راجپوت کو اپنا بہترین دوست کہا۔


تازہ ترین