ننھے شیف معاذ نے بنائے ڈبل روٹی کے پکوڑے

February 13, 2021

پیارے بچو! پچھلے ہفتے ہم نے آپ کو ننھے شیف معاذ خان کا تعارف اور اس کے تیار کردہ پیزا کے بارے میں بتایا تھا۔ وہ چھوٹا ہونے کے باوجود اپنی امی کو نئی نئی ڈشز بنانے کی تراکیب بتاتا ہے۔ آج معاذ نے بنائے ہوئےڈبل روٹی کے سلائسزسے پکوڑے بنانے کی ترکیب بتائی ہے۔ اسے آپ بھی بنائیں اور پھر ہمیں بتائیں کہ کیسے پکوڑے بنے۔

اجزاء:

ڈبل روٹی’درمیانہ سائز) ایک عدد

بیسن تین کھانے کے چمچ

دہی تین کھانے کے چمچ

نمک حسب ذائقہ

سبز مرچ ایک عدد

ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

بیکنگ پاوڈر دو چٹکی

بھنا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:

ایک پیالے میں اس کے سلائس کنارے نکال کر ٹکڑے کر لیں۔ اب اس میں سارے مسالے اور بیسن شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں۔ کڑاہی یافرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں پکوڑوں کی شکل میں ڈال کر فرائی کرلیں۔خستہ اور سنہری ہوجائیں تو ایک پلیٹ میں نکال لیں۔ ٹماٹو کیچپ یا پودینے، ہرا دھنیے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔