قارئین کیا سوچتے ہیں

February 14, 2021

سلیم صافی (10فروری2021) حکومت کی گا ڑی کیوں نہیں چل رہی؟

سلیم صافی صاحب مان لیتے ہیں کہ سمت تو درست ہو سکتی ہے لیکن راستہ درست نہیں چنا گیا۔اب منزل پر پہنچنے تک مزیدکتنا وقت اور سرمائے کاضیاع ہو گا،اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ بھی ایک سوال بنا رہے گا۔ (خالد پرویز)

حسن نثار( 7 فروری2021) پھر باقی کیا رہ جائیگا؟

آپ کے خیا لات سے میں مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں۔پاکستان میں کبھی کوئی مالی یا جانی نقصان ہو تومتعلقہ اداراوں نے نوٹس نہیں لیا۔ (اسد ملک، یوکے)

انصار عباسی (11فروری2021) سیاست غلیظ ہو چکی ہے

محترم عباسی صاحب سیاست کی غلاظت سیاست سے ہی صاف کی جا سکتی ہے۔ الیکشن میں شفافیت اور اچھے اور باکردار لوگوں کو سیاست میں لانے سے ہی سیاست کو پاک کیا جا سکتا ہے اور ملک ترقی کی طرف جا سکتا ہے۔ (ڈاکٹر ابوبکر صدیق)

یاسر پیرزادہ(10فروری2021) جنت میں جانے کا طریقہ

بلاشبہ یہ ایک ایسا المیہ ہے جس کی تکلیف وہی سمجھ سکتا ہے جو اس سے گزرا ہو۔ آٹزم کے مریض بہت ہائپر ہوتے ہیں، ان کی طبیعت میں بہت زیادہ بے چینی ہوتی ہے۔ﷲ سے دعا ہے کہ وہ سب کو صحت مند و صالح اولاد عطا کرے۔ (شاہین محمود)

بلال الرشید(07فروری 2021) ایمان با لغیب کا اصل مطلب

در حقیقت آپ اپنی تحریروں کے ذریعے لوگوں کو اس دنیا میں زندگی کے اصل مقصد سے روشناس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ (راشد)