اسفند یار ولی و دیگر کا انجینئر زمرک کو فون، کزن کی شہات پر اظہار افسوس

February 24, 2021

کوئٹہ ( پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان‘ مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین‘خیبر پختونخوا اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے عوامی نیشنل پارٹی مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کو فون کرکے ان کے چچا زاد بھائی ملک وحید پیر علی زئی شہید کی شہادت پر افسوس اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی غم کی اس گھڑی میں صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی اور پیر علی زئی قوم کے سربراہ ملک فرید پیر علی زئی‘سابق سینیٹر داؤد خان اچکزئی کے ساتھ ہے۔