کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ درجہ حرارت مئی کے معمول کے درجہ حرارت سے 5 سینٹی گریڈ زائد ہے، شہر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر 41.4، ماڑی پور 40 اور شارع فیصل پر 39.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، دن میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل سے درجہ حرارت میں کچھ کمی کا امکان ہے، منگل کو درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔