غیر شرعی، متعصب فتوے، قوم نے تسلیم کئے نہ کریگی، طاہر اشرفی

February 25, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پاکستان علما ءکونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ غیر شرعی اور تعصب پر مبنی فتوے اور فیصلے نہ کل قوم نے تسلیم کیے اور نہ آئندہ کرے گی۔ قاضی اور مفتی کو متعصب نہیں ہونا چاہیے ، مدارس و مساجد کے ذمہ داروں کو کوئی شکایت ہے تو ہم حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتوے بازی سے حکومت نہیں جائے گی۔ تمام مدارس و مساجد ، عبادتگاہوں میں یکم مارچ تا 30 مارچ تک ایک قوم ایک منزل ، امن ، اخوت ، اعتدال کے عنوان پر استحکام پاکستان کانفرنسیں ، سیمینارز اور اجتماعات اور علماءو مشائخ کنونشن ہوں گے۔ وقف املاک ایکٹ پر علماءو مشائخ کو جلد خوشخبری دیں گے۔اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے منبر و محراب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اقلیتوں کے حقوق کسی کو غصب نہیں کرنے دیں گے۔ انٹر فیتھ ہارمنی کونسلز سے رواداری ، محبت اور اخوت پیدا ہو گی۔ مدارس کی رجسٹریشن ،بینک اکاؤنٹ اور دیگر امور نئے تعلیمی سال سے قبل حل کیے جائیں گے۔