13مارچ کوٹائون شپ میں نمائندہ کانفرنس ہوگی ،مولاناعزیزالرحمٰن ثانی

February 25, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی) مولانا عزیز الرحمن ثانی نے جامعہ محمدیہ چوبرجی، مدرسہ نظام الاسلام اور مدرسہ نصرۃ الحق میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بنیا د جس عقیدے پر قائم ہے وہ ختم نبوت کا عقیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 13مارچ تحفظ ختم نبوت کانفرنس ٹاو ن شپ لاہور ملت اسلامیہ کی طرف سے ایک نمائندہ کانفرنس ہوگی۔