ختم نبوت کادفاع کرنے والا ہماراقائد اورامام ہے‘ علماء کرام

February 25, 2021

شکوئٹہ(آن لائن )حضرت محمدﷺ آخری نبی ہیں اس کے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے گا وہ جھوٹا ہوگا نبی کریم کے زمانے میں یمن سے اسود عیسیٰ مسلم بن کذاب صباح نے بھی نبوت کے جھوٹے دعوے کیے جو بھی ختم نبوت کا دفاع کرے گا وہ ہمار امام ہے ان خیالات کااظہارمولانا عبدالباقی ،جمعیت س کے قائم مقام امیرمولانا مفتی عبدالواحد بازئی،مولانا معاویہ جلال،مولانا عبدالغفور ودیگر نے جامعہ مفتاع العلوم نیو اڈہ کوئٹہ میں دستار وفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا اس موقع پر 5کے قریب علماء اورحفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی بخاری شریف کا شیخ الحدیث مولانا عبدالباقی نے درس دیا مقررین نے کہا کہ ایک لاکھ 94ہزار پیغمبروں نےاللہ تعالیٰ کے نظام کیلئے جدوجہد کی حضرت محمدﷺ پر یہ سلسلہ ختم ہوا آج بھی یہودی اورنصرانی سازش میں مصروف ہیں یہی لوگ قادیانیوں کی سرپرستی کررہےہیںاس وقت ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر ہیں جن کے ہاتھ پرہم ختم نبوت کے دفاع کی بیت کرتے ہیں اوریہی ہمارے قائد اورامام ہیں۔