40 ہزار ٹن چینی خریدنے کا ایک اور ٹینڈر جاری

February 25, 2021

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سےوزیراعظم پیکچ کے تحت 40 ہزار ٹن چینی کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم پیکچ کے تحت مقامی شوگر ملز سے چینی کی خریداری کا آغاز کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے 40 ہزار ٹن چینی کا ایک اور ٹینڈر جاری کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 16 مارچ تک لفافہ بند بولیاں طلب کرلیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق لفافہ بند بولیاں 16 مارچ کو ہی کھولی جائیں گی، کارپوریشن نے آخری ٹینڈر کے تحت 20 ہزار ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا۔

ذائع کے مطابق شوگر ملز نے 92 روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورز کو مزید 50 ہزار ٹن درآمدی چینی کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔