اسد عمر بھی ابرار الحق کے گانے ’’سن لے تو‘‘ کے معترف

February 26, 2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی اسد عمربھی معروف گلوکاراورپاکستان تحریک انصاف کےرہنما ابرارالحق کےعمران خان کےلیےریلیزکیے گئے گانےکی تعریف کیےبغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے ٹوئٹرپرجاری اپنےپیغام میں ابرارالحق کےگانےکی تعریف کی۔ وفاقی وزیرنےگلوکارکو ٹیگ کرتےہوئےلکھا کہ زبردست ابرار،دل خوش ہوگیا سن کر۔‘خیال رہےگزشتہ دنوں ریلیزکیا جانےوالا ابرارالحق نےاپنا گانا ’سُن لےتو‘ عمران خان کےنام کردیا تھا۔ گانےکےبول مبشرحسن نےلکھےہیں جبکہ میوزک ابرارالحق نےہی ترتیب دیا ہے۔ 3منٹ اور 7سیکنڈزپرمشتمل گانےکی ویڈیومیں عمران خان کی زندگی اوربطوروزیراعظم مختلف پہلوؤں کودکھایا گیا ہے۔ اس منفرد گانےکا خیال اورڈائریکشن بیرسٹرعلی مہدی نےدی ہے۔