توہین عدالت کی درخواست پر ایم ایس سروسز ہسپتال سے جواب طلب کیس پہلے کا ہے، فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں، ڈاکٹر سلیم چیمہ

February 26, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سروسز ہسپتال کے پیرا میڈیکس ملازمین کو مستقل نہ کرنےکی توہین عدالت کی درخواست پر ایم ایس سروسز ہسپتال سے جواب طلب کرلیا، جسٹس عائشہ اے ملک نے سرور شاہد سمیت 88 پیرا میڈیکس ملازمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزاروں نے موقف اختیار کیا کہ وہ ہسپتال میں وارڈ کلینرز، سویپر، جونیئر کلرکس اور سکیورٹی گارڈز کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، حکومتی پالیسی کے تحت پیرامیڈکس سٹاف کو ریگولر نہیں کیا جا رہاعدالت کے 5 نومبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم چیمہ نے کہا ہے ہے کہ ہم اعلیٰ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور قانون کے مطابق کام کریں گے گے عدالت جس طرح کم دے گی ابھی اس کو نافذ کرنے کے پابند رہیں گے اور یہ کیس میرے سے پہلے کا ہے یہ میرے دور کا کیس نہیں پھر بھی میں عدالت کا احترام کرتا ہوں اور عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں۔