ایرانی سرحدپربلوچ مزدوروں کاقتل افسوسناک ہے‘ بی ایس او پجار

February 26, 2021

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او پجار کی مرکزی کمیٹی کااجلاس مرکز ی چیئرمین زبیر بلوچ ہوا کارروائی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ نے چلائی اس موقع پر تنظیمی امور ‘ملکی وبین الاقوامی سیاسی صورتحال پر بحث کی گئی اجلاس میںایران بارڈر پر بلوچ مزدورں کو شہید اور بی ایس او خضدار زون کے سابق صدر کریم قادر بلوچ کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا کہ انتظامیہ قاتلوں کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے لاپتہ افراد کوبازیاب کرکے مزید لاپتہ کرنے کاعمل بند کرنے کی قرارمتفقہ طورپر منظور کی گئی کارکنوں کی تربیت کیلئے اسٹڈی سرکلز بحال کرکے تمام زونز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہفتہ واراسٹڈی سرکلز یقینی بنائیں علاقائی مسائل پر ریجنل سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی ماماجہانگیر بلوچ کی برسی پر 9مارچ کوتعزیتی ریفرنسز ہونگے سہ ماہی ادبی پرچے کی اشاعت کیلئے سیکرٹری جنرل نادر بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی بلوچستان کے تمام صدوروجنرل سیکریز کیلئے تربیتی ورکشاپ کوئٹہ میں ہوگی چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوادر سے بلوچستان کوکچھ حاصل نہیں ہوگا بڑے منصوبوں کا بھی یہی حال ہے جامعہ بلوچستان ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے وفاقی ادارے کہاں ہیں جنسی ہراساں کرنے کے ملزمان کوکیاسزاءملی ادارے میں میرٹ کاجنازہ نکال دیاگیا ہے داخلوں اور تعیناتیوں پر پرانی پالیسیاں جاری ہیں ۔