شہروز کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی، صدف کنول

February 27, 2021

اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ وہ شہروز کو اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کی اجازت نہیں دے سکتیں۔

حال ہی میں شہروز سبزواری نے صدف کنول کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان حنا الطاف نے صدف کنول کو 3 اداکاراؤں کے نام بطور آپشن دیتے ہوئے سوال کیا کہ وہ شہروز کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی؟

حنا الطاف نے صدف کو اداکارہ حبا بخاری، رمشا خان اور علیزے شاہ میں سے کسی ایک کا نام منتخب کرنے کا کہا۔

صدف کنول نے پہلے تو حبا بخاری سے لاعلمی کا اظہار کیا لیکن پھر میزبان کی جانب سے یاد دلانے پر انہوں نے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ شہروز کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے گزشتہ برس ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف کو طلاق دینے کے بعد صدف کنول سے شادی کی تھی۔