اورنگی ٹاؤن سے اغوا لڑکی حیدرآباد سے بازیاب، زیادتی اور تشدد کیا گیا، ملزم گرفتار

February 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس ضلع غربی نے ایک کارروائی کے دوران اورنگی ٹاون سےاغوا کی گئی لڑکی سیکنہ کوحیدرآباد سے بازیاب کرالیا ،پولیس کے مطابق سکینہ کو ملزم منان نے اغوا کے بعد زیادتی ا و رتشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ کے بھائی نے ملزم کی بہن سے پسند کی شادی کی ہے ، ملزم منان نے انتقامی طور پر سکینہ کو اغوا کیا، جس کا مقدمہ اورنگی تھانے میں درج کیا گیا تھا ،مغویہ کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔