منشیات کیس،عدالت نے ملزم کو ایک سال پروبیشن کی سزا سنا دی

February 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات مقدمہ میں ملزم کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ اس سزا سے ملزم کو سدھرنے کا نادر موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ جیل میں پیشہ ورانہ ملزمان کے ساتھ رہنے کی بجائے اپنی زندگی کو معمول پر لائے اور آئندہ ایسے جرم سے باز رہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے مطابق ملزم ناصر علی کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر 223 درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے 553 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔ تاہم ملزم کے اعتراف جرم پر اسے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دے دیا گیا ہے۔