یوم ولادت حضرت علیؓ کے حوالے سے حساس اداروں کی موک ایکسرسائز

February 27, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر) یوم ولادت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر حساس اداروں نے شہر کی مختلف امام بارگاہوں میں ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے موک ایکسرسائز کا اہتمام کیاگیا ۔تفصیل کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے تھانہ چہلیک کے علاقے امام بارگاہ لال شاہ اوردولت گیٹ کے علاقے امام بارگاہ حسین آباد میں دیگر اداروں اور متعلقہ پولیس کے ہمراہ ناخوشگوار سے نمٹنے کےلئے موک ایکسرسائز کا اہتمام کیاگیا جس میں شریک جوانوں نے فرضی مشقیں کرتے ہوئے اپنے حدف کا پورا کیا،موک ایکسرسائز میں سی ٹی ڈی، جے ٹی ٹی فرانزک ،سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کے جوان شامل تھے۔