• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد پور،مراد آباد میٹل روڈ کا افتتاح

ملتان( سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر نے ملک عباس بھٹہ، ملک طاہر مقبول بھٹہ،ملک مختاراحمد بھٹہ، ملک محبوب خان بھٹہ، ملک حبیب بھٹہ کے ہمراہ حماد پور بھٹہ تا مرادآباد میٹل روڈ کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر مملکت ملک عامر ڈوگرکے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس علاقے کی محرومیوں کو دور کرتے ہوئے میٹل روڈ جیسے منصوبے اس علاقے کو دیے وزیر مملکت ملک عامرڈوگر نے NA155سمیت دیگر حلقوں میں بھی ترقیاتی کام کروائے یہ علاقہ جو کہ عرصہ دراز سے ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا شکار تھا آج یہاں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین