پشاور‘ گھٹن زدہ ماحول میں ایوارڈ تقریب‘ فنکاروں کا میلہ لگ گیا

February 28, 2021

پشاور (وقائع نگار)پشاور میںاولین ٹی وی ایم میڈیا ایکسیلی لینس ایوارڈز 2021ء کی تقریب آل پاکستان پروجیکٹس کے تعاون سے گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کے بانی آدم امین اور ساتھی بانی فیصل ایوب بنگش تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سابق سکواش چیمپئن قمر زمان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ محمد کامل خان بہترین سپورٹس اینکر‘ کھیل و ثقافت کیلئے خدمات پر امجد عزیز ملک ‘ یوتھ گورنر سمیع اللہ مہمند‘ چترال کی سوشل ورکر بی بی جان ‘ بہترین انائونسر ریڈیو و ٹی وی روبینہ صدیقی ‘ بہترین ٹی وی اینکر منصور علی خان ‘ افشاں زیبی بہترین لوک گلوکارہ‘ عزیز اعجاز بہترین شاعر و پی ٹی وی ڈائریکٹر‘ بشریٰ فرخ بہترین ادیب و شاعرہ‘ ملک ہارون الرشید بہترین نیوز کاسٹر پی ٹی وی ‘ احمد نواز سینئر ویڈیومیکر‘ ڈاکٹر آصف اللہ قریشی ‘ نوید الملک انٹرپنر‘ شیبا حیدر بہترین نیوز رپورٹر جیو ٹی وی‘ سراج عارف سپورٹس و کلچر رپورٹر‘ عاطف اللہ جان بہترین ایڈیٹر (آر آر ایف) ‘ روزیہ الطاف ڈی ایس پی ایلیٹ فورس پشاور ‘ معیز الدین مہمند بہترین ابھرتے ہوئے گلوکار‘ زیک آفریدی مقبول ترین پشتو گلوکار‘ مینا شمس بہترین اینکر لائیوشوز‘ پریشے خان بہترین اینکرتفریحی پروگرامز‘ مسعود خواجہ بہترین پاکستانی کامیڈین‘ نیہا علی خان بہترین ابھرتی ہوئی اداکارہ‘ ڈاکٹر زی خان مقبول ترین سوشل میڈیا سٹار‘ شازمہ حلیم بہترین جذباتی اداکار‘ بختیار خٹک بہترین گلوکار و پروموٹر پشتو میوزک ‘ ارشد حسین بہترین اداکار ‘بشری اعجاز بہترین اداکارہ اور علی زرک خان کو نوجوان فلمساز کا ایوارڈ دیا گیا۔تقریب میں معروف گلوکاروں افشاں زیبی ‘ معیز مہمند‘عادل علی حیدر عدیل خان‘ نامور مزاحیہ فنکار مسعود خواجہ اور ڈاکٹر اعجاز(ایجو ممتاز)کے علاوہ نوجوان فنکاروں نے روایتی رقص اتنڑ پیش کیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض اعجاز میر اور فائزہ ملک نے انجام دئیے۔ تقریب میں دستاویزی فلم ’’سکردو۔ان کہی کہانی‘‘ کی نمائش بھی کی گئی جس کے ہدایتکار زرق خان کو سابق سکواش چیمپئن قمرزمان نے اپنی لیپل بیج پہنایا۔ تقریب کے آخر میں شرکاء کیلئے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جلد ہی آل پاکستان پروجیکٹس اور اعجاز میر کی کمپنی ٹی وی ایم کے ساتھ ٹی وی چینل شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔