تھانہ شاہ پور پولیس نے اندھے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لئے

February 28, 2021

پشاور(کراءم رپورٹر)تھا نہ شاہ پورپولیس نے اندھے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ، مدعی عصمت اللہ ولد پرویز خان سکنہ محمد زئی نے 10 ستمبر 2020 کو تھانہ شاہ پو ر پولیس کو رپورٹ کیا تھا کہ اسکا بھائی عرفا ن اللہ ولد پرویز بعمر 25 سال جو کہ رکشہ ڈرائیور ہے کو کسی نامعلوم ملزمان نے قتل کیا تھا جس پر نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔مرکزی ملزم کا سراغ ملنے پر گزشتہ روز پولیس نے ایک کارروائی کے دوران عاصم ولد سلیم خان کو گرفتار کیا جسکی نشا ندہی پر حسن ولد اختر گل اور بہار علی ولد محمد شیر ساکنان محمد زئی کو بھی گرفتار کر لیاگیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نو جوان کو مستورات کے تنازعہ پر قتل کرنے کا اعتراف کیا جنکے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کرلی گئی۔