ڈکیتی کے دوران نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

March 02, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینٹرل پولیس نے 20 فروری کو غریب آباد حسین آباد چورنگی کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران 19سالہ نوجوان اسامہ سعید بندھانی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مرکزی ملزم بلال کو گرفتار کر لیا،پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم بلال نے اعتراف کیا ہے کہ20 فروری کو الرحیم آٹوز شریف آباد میکینک کی دکان کے پاس گاڑی میں بیٹھے ہوئے دو لڑکوں سے موبائل فون اور پرس چھینا، واردات کے وقت زبیر اسکے ساتھ تھا جو بائیک چلا رہا تھا اور وہ موٹر سائیکل پر اسکے پیچھے بیٹھا تھا ،واردات کے بعد جب میں بائیک پر سوار ہو کر جانے لگا تو کار کی ڈرائیونگ سائیڈ پر بیٹھا لڑکا نیچے جھکا جس پر اسے شبہ ہوا کہ انکے پاس اسلحہ ہےتو میں نے اپنے پستول سے اس پرفائرنگ کی اور ہم فرار ہو گئے، دوسرے روز اسے خبروں سے معلوم ہوا کہ لڑکے کا انتقال ہو گیا ہے۔