’کل ہو نہ ہو‘ کی چائلڈ اسٹار جھانک شکلا 25 برس کی ہوگئیں

March 03, 2021

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کرنے والی جھانک شکلا جو کہ تقریباً 25 برس کی ہوچکی ہیں، تاہم اب وہ اداکاری ترک کرچکی ہیں۔

انٹرنیٹ پر جاری ایک ویڈیو میں جھانک شکلا کا کہنا ہے کہ انھوں نے تقریباً پندرہ برس کی عمر تک فلموں میں بہت ایکٹنگ کی اور بعد میں فیصلہ کیا کہ تھوڑا سا وقفہ لیا جائے، بس اسی وجہ سے میں اپنے ٹریک سے اتر گئی،یہ ویڈیو گزشتہ روز بورٹ انڈیا نے شیئر کی ہے۔

جھانک جنھوں نے سیٹکوم کے ’کرشما کا کرشمہ‘ میں بھی اداکاری کی، انکا کہنا ہے کہ جب وہ کم عمر تھیں تو انھیں لوگوں کے ساتھ گھلنا ملنا اور باہر گھومنا پسند تھا لیکن اب معاملہ بالکل الٹا ہوگیا ہے اور اب زیادہ وقت تنہائی میں گزرتا ہے، اور اب وہ آرکیالوجسٹ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جب میں نوجوان تھی تو سوچا کرتی تھی کہ جب 24 برس کی ہوجاؤں گی تو بہت زیادہ کماؤں گی اور سیٹل ہوکر شادی کروں گی۔ لیکن اب 25 سال کی ہوچکی ہوں لیکن کچھ نہیں کمارہی۔ اب میں چاہتی ہوں کہ نیوزی لینڈ چلی جاؤں اور وہاں میوزیم میں کام کروں اور خاموش زندگی گزاروں۔