• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کی یہ چائلڈ اسٹار ٹرینڈنگ پر کیوں؟

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں چھوٹی بچی جیا کپور کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ اسٹار اب بڑی ہوگئی ہے جس کی تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’کرشمہ کا کرشمہ‘ میں ایک ربوٹ بچی اور سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں چھوٹی بچی جیا کپور کا کردار نبھانے والی چائلد فلم اسٹار جھنک شکلا نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔


جھنک شکلا کی نئی تصویریں دیکھنے کے بعد اُن کے مداح دنگ رہ گئے ہیں کیونکہ جھنک بہت چھوٹی تھیں جب وہ فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں جبکہ اب وہ 20 سال کی ہوگئی ہیں۔

جھنک شکلا کی حالیہ تصویریں ملاحظہ کیجیے:















اس کے علاوہ جھنک شکلا نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی تھی۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُنہوں نے لکھا کہ ’ایک شاندار انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

واضح رہے کہ فلم ’کل ہو نہ ہو‘ نے دو نیشنل ایورڈز بھی جیتے تھے جن میں ایک گلوکار سونو نگم کو ٹائٹل گانے ’کل ہو نہ ہو‘ پر دیا گیا جبکہ دوسرا ایوارڈ موسیقار شنکر احسان کو دیا گیا۔

اس فلم کی کہانی کرن جوہر نے لکھی تھی جبکہ یہ فلم نومبر 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔

تازہ ترین