نواز شریف کی یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

March 03, 2021

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیابی کے بعد یوسف رضا گیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

نواز شریف نے گفتگو کے دوران سینیٹ انتخاب میں کامیابی پر یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی۔

سینیٹ انتخابات 2021ء میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے بڑا اپ سیٹ کردیا، حزب اختلاف کے امیدوار نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے دی۔


یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے جبکہ جنرل نشست پر کل 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار کو حکومتی اتحاد کے 9 اضافی ووٹ پڑے، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت نے سینیٹ نشست پر آنے والے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔