پاکستان کی نابینا طالبہ آکسفورڈ کی اسکالرشپ کیلئے منتخب

April 09, 2021

پاکستان سے تعلق رکھنے والی نابینا طالبہ خانسہ ماریہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔

خانسہ ماریہ کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں 2021 کے موسمِ خزاں کے داخلوں میں پاکستان سے ’رہوڈ‘ اسکالرشپ کیلئے انتخاب کیا گیا ہے۔

خانسہ ماریہ ’رہوڈ‘ اسکالرشپ کے تحت آکسفورڈ یونیورسٹی سے ثبوت پر مبنی پالیسی مداخلت اور سماجی تشخیص میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کریں گی۔

ٹوئٹر پر حکومتِ پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے خانسہ کو پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کیلئے سراہا گیا ہے۔

بینائی سے محروم طالبہ کا کہنا ہے کہ اُن کی کوشش ہے کہ وہ اپنے جیسے لوگوں کیلئے کچھ کریں اور پاکستان میں ان کی مدد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔