• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سائنسدان نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا

آسٹریلیا اکیڈمی آف ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ (اے ٹی ایس ای) نے پاکستانی سائنسدان شازیہ صادق کو اپنی جدید سائنس ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھس (ایس ٹی ای ایم) تحقیق کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

شازیہ کو سائنس ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھس (ایس ٹی ای ایم) ایجوکیشن میں کامیاب ریسرچ کیلئے سراہا جارہا ہے۔


میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ شازیہ صادق نے بین الاقوامی سطح پر  تحقیق میں موثر طریقے سے مینجمنٹ، گورننس ، اور اعداد و شمار کے ذریعے بزنس انفارمیشن سسٹم کا حل تیار کیا ہے۔

اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ’واقعی پورے ملک کو شازیہ صادق پر فخر ہے۔‘

شازیہ صادق اس وقت برسبین، آسٹریلیا کے شہر کوئینز لینڈ میں اسکول آف انفارمیشن ٹکنالوجی اور الیکٹریکل انجینئرنگ میں کام کررہی ہیں۔

وہ ڈیٹا اینڈ نالج انجینئرنگ ریسرچ گروپ کا حصہ ہے اور ڈیٹا بیس اور انفارمیشن سسٹم میں درس و تحقیق میں شامل ہے۔

شازیہ نے انفارمیشن سسٹم میں کوئینز لینڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بینکاک، تھائی لینڈ سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

تازہ ترین