پیاروں کی بازیابی تک مزار قائد پر دھرنا ختم نہیں ہو گا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

April 13, 2021

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ امین شہیدی اور دیگر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل لاپتا افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ جب تک ہمارے پیاروں کو بازیاب نہیں کیا جاتا تب تک مزار قائد پر دھرنا ختم نہیں ہو گا۔16 اپریل تک بازیابی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔حکومتی وعدوں کو عملی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔محض طفل تسلیوں سے اب کام نہیں چلے گا۔اگر ریاستی اداروں نے روایتی بے حسی کامظاہرہ کرتے ہوئے عہد شکنی کی تو رمضان المبارک کی مختلف مذہبی تقریبات اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد بھی دھرنے میں ہو گا۔