طارق جمیل کا رمضان المبارک پر خصوصی پیغام

April 14, 2021

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے رمضان المبارک کی آمد پر دُنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں تمام اُمتِ مسلمہ کو ماہِ رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’الحمداللّہ!رمضان المبارک اس امت کے لیے اللّہ تعالیٰ کے فضل و کرم سمیٹنے کا مہینہ ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم اس مقدس اور بابرکت مہینے کو سلام پیش کرنے پر بےحد خوش ہیں۔‘

مولانا طارق جمیل کے اس خصوصی پیغام پر دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والے بھی اُنہیں ماہِ صیام کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں آج ماہِ رمضان کا پہلا روز رکھا گیا ہے جبکہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں آج دوسرے روزے کا اہتمام کیا گیا ہے۔