مشروم میں موجود سائیکاڈیلک کمپاؤنڈ موثر اینٹی ڈپریشن ہے، تحقیق

April 15, 2021

برطانوی سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق جادوئی تاثیر کی حامل میجک مشروم میں پائی جانے والے مرکبات ڈپریشن کو ختم کرنے کے حوالے سے نہایت ہی موثر ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق مشروم میں موجود متحرک سائیکا ڈیلک کمپاؤنڈ جو کہ اس میں بکثرت موجود ہوتا ہے، یہ ڈپریشن کے خاتمے کے لیے اتنی ہی موثر ہے جتنی کہ اس مقصد کے لیے کوئی دوا ہوسکتی ہے۔

سلوسائیبن جو کہ میجک مشروم کے مرکب سائیکا ڈیلک کمپائونڈ میں موجود ہوتا ہے اور یہ مریضوں کو شدید قسم کے ڈپریشن کی کیفیت سے محفوظ رکھتا ہے۔

یہ تحقیق نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔

سینٹر فارسائیکا ڈیلک ریسرچ، امپیریئل کالج لندن میں کی گئی اسسائنسی تحقیقی ٹیم کے سربراہ رابن کار ہرٹ ہیرس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میجک مشروم سے مریضوں کو خود سے علاج نہیں کرنا چاہئیے، کیوں کہ اس میں اندازہ لگانے کی غلطی کا امکان موجود ہوتا ہے جو کہ خطرناک ہوسکتا ہے۔