• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشروم کے پانچ حیرت انگیز فوائد

مشروم کی ساخت مسام دار اور گوشت کی طرح ہوتی ہے۔ مشروم ایک قدرتی فنگس ہے جو کہ ہمارے کھانوں میں الگ پہچان رکھتا ہے۔

مشروم کی زیادہ تر اقسام میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں۔ ان میں وافر مقدار میں وٹامن ڈی اور بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔

مشروم کے روٹین میں استعمال سے وزن کم اور قوت مدافعت میں مدد ملتی ہے۔ یہ گلوکوز لیول کا برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

مشروم کے کچھ حیران کن فوائد درج ذیل ہیں:

کولیسٹرول لیول

مشروم میں کثیر مقدار میں پروٹین اور بہت ہی کم فیٹ اور کاربو ہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔ مشروم Chitinاور فائبر حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، جس کی وجہ سے کولیسٹرول لیول ہمیشہ ٹھیک رہتا ہے۔ یہ بہت سی دل کی بیماریوں جیسے کہ ہارٹ اٹیک وغیرہ سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ہڈیوں کے لیے مفید

مشروم میں وافر مقدار میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہے۔ مشروم کے روزانہ استعمال سے ہڈیوں کی بہت سی بیماریوں ختم ہوتی ہیں۔ مشروم osteoporosis کو ختم کرنے میں مدد کرتاہے۔ اس کے علاوہ جوڑوں اور ہڈیوں کی کمزوری کو بھی دور کرتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھائے

مشروم کے اندر ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں خاص طور اینٹی بائیوٹک اور اینٹی فنگل جو کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہت مفید ہیں۔ وٹامن ابے، بی کمپلیکس اور سی کی موجودگی اسے قوت مدافعت کے لیے بہترین غذا بناتی ہے۔

شوگر کے لیے بہترین

مشروم شوگر کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ ان میں کاربوہائیڈریٹس اور فیٹ بہت ہی کم مقدار میں ہوتے ہیں۔ اس لیے مشروم شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

وزن کرنے میں معاون

مشروم میں وافر مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو نظام انہظام کو تیز کرتا ہے اور ٹھیک رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ فیٹس اور کاربوہائیڈریٹس کی غیر موجودگی اسے ڈائٹ کرنے والوں کے لے بہت کارآمد بناتی ہے۔

تازہ ترین