پی ڈی ایم اپنے شو اور کاز میں ناکام ہوگئی ‘ حافظ حسین احمد

April 16, 2021

کوئٹہ(پ ر) جمعیت کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے ”شو“ اور ”کاز“ دونوں میں ناکام ہوچکی ہے ”شو“ اور ”کاز“ کی ناکامی کا اصل ”شوکاز“ تو نمائشی سربراہ کودے دینا چاہیے تھا لیکن انہوں نے یہ ملبہ صرف پیپلز پارٹی اور اے این پی کے سر ڈال کر خود اتحاد پر کلہاڑی چلا دی انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی اور اے این پی شامل نہیں اس لئے دیگر جماعتوں کو اپنے استعفے اور لانگ مارچ کے پروگرام کو آگے بڑھانا ہوگا اگربقیہ جماعتیں لانگ مارچ کو استعفوں سے نتھی کرنے کی سازش نہ کرتی تو وہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہتے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے مستقبل قریب میں انتخابی اتحاد کے خفیہ منصوبے کی تکمیل کے لیے پی ڈی ایم کو دو لخت کیا انہوں نے کہا کہ میں نے مسلم لیگ پاکستان کے بیانیہ کے سامنے آنے شہباز شریف کی رہائی اور مسلم لیگ ن لندن کے بیانیہ کو لندن تک محدود کرنے کی بات کی تھی جو حمزہ اور شہباز شریف کی رہائی کے بعد مستقبل کی نئی سیاسی صف بندی کو ظاہر کرتا ہے۔