کوئٹہ ،سابق صوبائی وزیر کی جانب سے رضاکارانہ رقم واپس کرنے کی درخواست مسترد

April 17, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نیب بلوچستان نے سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کی جانب سے رضاکارانہ رقم واپس کرنے کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کردیا ۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میر امین عمرانی کے غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ صوبائی وزیر نے اپنے قریبی عزیز بے نامی دار غلام سرور کے نام پر نصیرآباد کی تحصیل بابا کوٹ میں کروڑوں روپے کی زرعی اراضیات اور جناح ٹائون کوئٹہ میں ایک قیمتی بنگلہ بنا رکھا ہے مزید یہ کہ مذکورہ اراضیات اور بنگلے کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نہ ہی ایف بی آر کے سامنے ظاہر کیا گیا ہے۔و اضح رہے کہ میر امین عمرانی نے انکوائری کے دوران اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے غیر قانونی اثاثہ جات کی رقم کی واپسی کے لئے وی آر کی درخواست جمع کروائی جسے نیب نے مسترد کردیا تھا۔ نیب بلوچستان نے میر محمد امین عمرانی اور ان کے نامی دار غلام سرور کے خلاف تحقیقات مکمل کرکےرپورٹ احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی کی عدالت میں جمع کرادی ہے۔