پیرو کے سابق صدر پر 10 سال کیلئے عوامی عہدے پر فائز رہنے پر پابندی

April 17, 2021

پیرو کے سابق صدر مارٹن وزکارا پر کورونا ویکسین کے لیے قطار میں کودنے کے الزام میں 10 سال کے لیے عوامی عہدے پر فائز رہنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزکارا نےویکسین کےلیےاثرورسوخ، ملی بھگت اورجھوٹااقرارنامہ استعمال کیا، وزکارا پرپابندی کے لیےکانگریس میں قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

اسکینڈل میں ملوث سابق وزیرصحت پیلارمازیٹی پر 8 اور سابق وزیرخارجہ الزبتھ اسٹیٹ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

دونوں وزراء نے اسکینڈل سامنےآنے پر عہدوں سےاستعفا دیا جبکہ تینوں افراد نے ویکسین کےحصول کےلیےعہدوں کااستعمال کرنےکے الزام کو رد کردیا۔