دعوے اور وعدے نہیں صرف کام پر یقین رکھتے ہیں، عبدالشکور شاد

April 18, 2021

کراچی (پ ر ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے نیوکمہارواڑہ ‘ نوالین ‘کلاکوٹ ‘چاکیواڑہ ‘صادربرلین ‘ بہارکالونی‘ آگرہ تاج اور لیاری کے دیگر علاقوں میںوفاقی حکومت کے فنڈزسے سڑکوںکی تعمیر ‘ کنکریٹ بلاک ‘سیوریج لائنوںاور لائٹوںکی تنصیب سمیت متعدد ترقیاتی کام کروائے ہیںجس پر اہالیان لیاری نے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیاہے کہ رکن قومی اسمبلی مستقبل میںبھی اسی جذبے اورلگن سے علاقے کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیںگے شکور شاد کا کہناتھاکہ ہم دعوے اور وعدے نہیںصرف کام پر یقین رکھتے ہیں‘وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق لیاری میںحقیقی تبدیلی لائیںگے۔