پشاور، دو سو سے زائد دوکاندار گرانفروشی پر گرفتار

April 18, 2021

پشاور(نامہ نگار)ضلعی انتظامی پشاور نے ماہ رمضان کے دوران گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران دوروز میں دو سو سے زائد دوکانداروں کو گرانفروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ٖڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمودکی زیر نگرانی پشاور میں پانچ رمضان سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں،انتظامی افسران قائم ہونےوالے رمضان سہولت بازاروں کی نگرانی کر رہے ہیں، ہفتے کےروز ڈپٹی کمشنر پشاور نے رمضان سہولت بازاروں کا دورہ،سستا بازاروں میں اشیاء خوردونوش کا جائزہ لیا، ان رمضان سستا بازاروں میں متعلقہ ٹاؤن، ریونیو افسران اور دیگر محکموں کے افسران بھی ڈیوٹیاں دے رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پشاور بھر میں سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنائیں،دو دنوں کے دوران پشاور بھر سے 200 سے زائد دکانداروں کو گران فروشی پر گرفتار کیا گیا، ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہاہے کہ سرکاری نرخ نامے پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔