سمارٹ لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر متعدددکانیں اورگیراج سیل

April 18, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے سمارٹ لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر متعد دکانوں اور گیراج کو سیل کر دیا اے سی سٹی محمد زوہیب نے بتایا کہ کورونا کے پھیلائو کے پیش نظر حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ روز سرکلر روڈایگل روڈ علی بھائی روڈ وگردونواح میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر متعددکانوں اور گیراج کوسیل کردیاگیا سمارٹ لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے ان کا کہنا تھا کہ سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ فعال کردیا گیا ہےاس لیے تاجروں اورعوام کو چاہیے کہ وہ اپنی گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں دکان کے سامنے کھڑی کرنے کی بجائے پلازہ میں پارک کریں تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی آسکے ۔