ماں اور تین بیٹیوں سمیت 8لڑکیوں کواغواکرلیاگیا

April 19, 2021

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں اور اس کی تین بیٹیوں سمیت سات لڑکیوں کواغواکرلیاگیا ۔ وفاقی دارالحکومت سے لڑکے اور لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ صادق آبادکو احسن نیاز نے بتایاکہ اس کی بہن(س)عمر 23 سال بازار گئی واپس نہ آئی مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بہن کو فیصل ایاز اغوا کر کے لے گیا ۔تھانہ سول لائن کو محمد اقبال نے بتایا کہ مدعی کی بیوی (م) بی بی کو اظہر ورغلا پھسلا کر اغوا کر کے لے گیاجو سائل کی تین بچیوں ، 80ہزار روپے، اور طلائی زیورات 3 تولے بھی لیکر کہیں فرار ہوگیا۔تھانہ ائرپورٹ کو نگین بیوہ شیر زمان نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م) عمر 20سال کو کوئی نامعلوم شخص ورغلا پھسلا کر اغوا کر کے لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو ثاقب احمد نے بتایا کہ سائل اپنے گھرواپس آیا تو اس کی بیوی (ش) گھر موجود نہ تھی جس کا فون مسلسل بند ہے اب مجھے پتہ چلا ہے کہ میری بیوی کو اس کے سابقہ شوہر طاہر اور جاوید اس کا والد او ر چند نامعلوم افراد مع میرا اصل شناختی کارڈ ،3 تولے زیورات طلائی اور 80 ہزار روپے بھی لے گئے ہیں ۔ دریں اثناء بحریہ ٹائون کے وقاص سلطان نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری بیٹی زینب جس کی عمر 17سال ہے کو زنا کی خاطر اغوا کر لیا، سائرہ نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے بیٹے ساجد علی جس کی عمر 18سال ہے کو اغوا کر لیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔