علماء کے وفد کی سعد رضوی سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست

April 19, 2021

صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں علما کے وفد نے جیل میں کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کرکے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

علماء نے سعد رضوی سے اپیل کی کہ لاہور کا دھرنا ختم کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علماء نے سعد رضوی سے کہا کہ ویڈیو پیغام جاری کریں جس میں مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی جائے۔