وزیراعظم عمران خان کا سابق آئی جی ناصر درانی کے انتقال پر اظہار افسوس

April 19, 2021

وزیراعظم عمران خان نے سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

عمران خان نے ناصر درانی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اصلاحات میں ناصر درانی کا بطور آئی جی اہم کردار رہا۔

عمران خا ن نے کہا کہ پاکستان ایک بہترین پولیس افسر سے محروم ہوگیا۔