کورونا کے باعث مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، رہنما

April 21, 2021

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست کمیٹی کے اراکین نے منگل کوپریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پھیلی کورونا وبا کے باعث جہاں کئی ایک اور مسائل نے جنم لیا ہے وہاں مسئلہ فلسطین کو بھی پس پشٹ ڈال دینے کی ہر ممکنہ کوشش کی جا رہی ہے۔پریس کانفرنس سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، مسلم پرویز، مولانا باقر زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی، اسرار عباسی، ارشد نقوی،یونس بونیری، پیرزادہ ازہر ہمدانی، مطلوب اعوان، عرم بٹ، بشیر سدوزئی اور سیسیلن جیمز سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک میں ہر سال آخری جمعہ کو امام خمینی ؒ کے فرمان کے مطابق دنیا بھر میں یوم القدس منایا جاتا ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں یکجہتی فلسطین اور یوم القدس کی مناسبت سے ملک گیر مہم کا آغاز کر رہی ہے۔