پرانا گولیمار، فائرنگ سے شیراز گروپ کا کارندہ ہلاک

April 21, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار ریکسر پل کے قریب سے ایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 27سالہ فرقان عرف ڈاڈا کے نام سے ہوئی ہے،انہوں نے بتایا کہ مقتول شیراز گروپ کا کارندہ تھا اور اسکے خلاف تھانے میں 5 مقدمات بھی درج ہیں، بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسے مخالف گروہ کے کارندوں نے قتل کیا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔