میرا نے امریکا میں پاکستانی قونصلیٹ میں خواتین کے موضوع پر لیکچر دیا

April 21, 2021

ہیوسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ میرا نے امريکہ، ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ میں خواتین کے موضوع پرلیکچرديا۔اداکاہ ميراکا ليکچر ميں کہنا تھا کہ خواتین دنیا کی آبادی کا پچاس فیصد ہیں، مگربدقسمتی سے خواتین معاشرے کا سب سے محروم طبقہ ہے۔میرا کا نے کہا کہ انسانی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ خواتین کےساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ان کے کام کا کم معاوضہ دینے کےساتھ جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے مردوں کے معاشرے میں مجھے اپنے مقاصد کے لیے بے حد جدوجہد کرنا پڑی، اپنی منزل کوحاصل کرنے کے لیے میرا سفر آسان نہ تھا سخت محنت کی بدولت ہی مجھے کامیابی نصیب ہوئی۔