رمضان دستر خوان آخری رمضان تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا ،سماجی تنظیم فکس اٹ

April 21, 2021

پشاور(وقائع نگار)سماجی تنظیم فکس اٹ پشاور کے زیراہتمام بے سہارالوگوں میں راشن اور غریب و مستحق افراد کیلئے رمضان دسترخوان کا سلسلہ جاری ہے۔رمضان دستر خوان آخری رمضان تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اس سلسلے میں پشاور صدر سٹیڈیم چوک میں غریب و مستحق افراد کے لئے رمضان دستر خوان کا اہتمام کیا گیاہے جس میں بڑی تعداد میں غریب و مستحق افراد افطاری کرتے ہیں اور بے سہارا لوگوں میں راشن کی تقسیم بھی جاری ہے اسی طرح افطاری کے وقت سڑکوں اور گلی کوچوں میں شہری راہ گیروں اور مسافروں کے لیئے افطار پارسل کا اہتمام کیاجاتاہے جو آخری رمضان تک جاری رہے گا جبکہ شہریوں کی جانب سے اس کاوش کو سراہا جا رہا ہے ʼفکس اٹ کے ممبران نے بھی رمضان دستر خوان کا اہتمام کرنیوالے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی استطاعت کے مطابق رمضان دسترخوان کا اہتمام کریں تاکہ غریب و مستحق افراد کو ریلیف مل سکے۔شہر کے مختلف بازاروں اورشاہراؤں پر سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات کی جانب سے افطار دستر خوان سجائے گئے ہیں جن سے کثیر تعداد میں غریب اور مستحق افراد مستفید ہورہے ہیں ۔