کورونا وائرس، جاپانی وزیراعظم کا دورۂ بھارت منسوخ

April 21, 2021

جاپان کے وزیر اعظم یوشیہدے سوگا نے بھارت میں کورونا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم کے دورہ بھارت، چین کی بڑھتی ہوئی عسکری اور اقتصادی طاقت کے تناظر میں طے کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کے سب سے زیادہ کیس اور اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، بھارت میں 24 گھنٹوں میں تقریبا 3 لاکھ کیس،2 ہزارسے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔

دلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہوگئی ہے، حکومت کی مدد کیلئےسوشل میڈیا پر اپیل کی جارہی ہے، دلی میں ہر تیسرے شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے لگا ہے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب بھارت میں لاشوں کو سپردخاک کرنے اور جلانے کیلئے جگہ کم پڑنےلگی۔